• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 160 کورونا کیسز، 4 مریض فوت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 4 مریض فوت ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 98 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 598 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 698 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 554 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 2 لاکھ 37 ہزار 571 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید