• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ نے بیٹلز کی موسیقی سننے کی فرمائش کی تھی، سابق فرانسیسی صدر

سابق فرانسیسی صدر اولاندے کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے ایک بار ان سے سرکاری عشائیے کے دوران فرمائش کی تھی کہ ’بیٹلز‘ کی موسیقی سنائی جائے۔

جون 2014 میں اولاندے نے ملکہ الزبتھ کی تین روزہ سرکاری دورے پر میزبانی کی تھی۔

سابق صدر نے کہا کہ ملکہ نے فرانسیسی ثقافت اور فن کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

اولاندے نے کہا کہ ایک موقع پر بینڈ کلاسیکی موسیقی بجا رہا تھا، میں نے ملکہ سے پوچھا آپ کیا سننا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا ’کیا یہ بیٹلز کی موسیقی بجا سکتے ہیں؟‘ بعد ازاں آرکسٹرا نے بیٹلز کے کئی گانے بجائے۔

سابق صدر اولاندے نے یہ گفتگو غیر ملکی خبر ایجنسی کے ساتھ فرانس میں واقع برطانوی سفارتخانے میں ملکہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید