• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں نجی اسکول کی ملازمہ سے زیادتی، پولیس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر جہلم میں نجی اسکول کی ملازمہ سے زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے عملے کے ایک رکن نے ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ جہلم کے علاقے کالا گوجراں کی رہائشی جو نجی اسکول کی ملازمہ بھی ہیں، ان کے ساتھ پیش آیا۔

ملازمہ کے مطابق نجی اسکول کے عملے کے ایک رکن نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم ویڈیو بنا کر 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم سجاد حسین نے گینگ بنا رکھا ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے میڈیکل میں حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید