• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، زائرین کی بس کو حادثہ، 11 ایرانی اور ان کے مقامی ڈرائیورز ہلاک

بغداد (اے ایف پی) عراق میں منی بس ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11ایرانی زائرین اور ان کے مقامی ڈرائیورز جاں بحق ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع صوبے بابل کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایاکہ زائرین کو لے جانے والی بس ایک کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ، ان کا کہنا تھا کہ 4زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹرک کے ڈرائیور کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ عراق میں تنازع اور ناختم ہونے والی کرپشن نے تیل سے مالا مال ملک کا انفرا سٹرکچر تباہ ہوکر رہا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید