کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی مرمت کیلئے 45کروڑ ڈالر کی امداد بحال کرنے کے ایف 16طیاروں کی مرمت کیلئے امداد بحالی، بھارت کا امریکا سے احتجاج فیصلے پر شدید احتجا ج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے انڈیا کے دورے پر موجود امریکا کے نائب سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو کے سامنے پاکستان کی امداد بحال کرنے کے معاملے پر احتجاج کیا ہے ۔ واشنگٹن حکومت کی جانب سے پاکستان کو امداد کی بحالی ایسے موقع پر ہوئی جب بھارت اور امریکا کے درمیان کئی سیشنز پر مبنی مذاکرات اور میری ٹائم سکیورٹی مذاکرات ہوئے ۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے اس پالیسی سے متعلق بھارت کو پیشگی طور پر آگاہ نہیں کیا تھا جس کے اثرات ممکنہ طور پر نئی دہلی کے سکیورٹی پر ہوسکتے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق مذاکرات کے دوران یہ باور کروایا گیا کہ امریکا کو بھارت کی سکیورٹی مفادات کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس معاملے پر عوامی سطح پر چپ سادھ رکھی ہے۔