• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع، عمرہ بھی ادا کریں گے

اسلام آباد(طاہر خلیل)اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عالمی اسپیکرز کانفرنس ختم ہو گئی ۔ کانفرنس میں45سے زائد پارلیمنٹس اسپیکرز شریک تھے ، ا سپیکر سردار ایاز صادق ترکیہ سے سعودی عرب کے دورے پر چلے گئے ۔ سعودیہ شوریٰکونسل کے چیئرمین نے سردار ایا ز صادق کو دورے کی دعوت دی تھی ،سپیکر سعودیہ کے دورے میں عمرہ ادا کریں گے ، سعودی رہنمائوں سے دو طرفہ تعلقات پر ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیںسپیکر 26 اپریل کو اسلام آباد واپس آئیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید