کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن کی لاہور سےآذربائیجان کیلئے براہِ راست پروازیوں کا آغاز اتوار 20اپریل سے ہو گا، پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر کل صبح روانہ ہوگی،۔ ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازوں سے آغاز کیا جائے گا جو ہر اتوار اور بدھ کے روز لاہور سے روانہ ہوں گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائین کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔