• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں وزیر خارجہ کی اردو میں پریس کانفرنس، پرجوش خیرمقدم، میزبانی کا شکریہ

اسلام آباد(فاروق اقدس)کابل میں پریس کانفرنس کے اختتام پر وطن واپس روانگی سے قبل وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے میزبانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بطور خاص انہیں روابط بحال رکھنے کی تاکید کی۔اردو زبان میں کی جانے والی اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے افغان حکام کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور افغان قیادت سے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔ نائب وزیراعظم نے تمام حکام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کابل میں اپنی بہترین میزبانی پر ان کے لئے تشکر و تحسین کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ بہرصورت رابطے برقرار رہنے چاہئے رابطے رہیں گے تو غلط فہمیاں اور مسائل کم ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید