• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی ریسٹورنٹس پر حملہ کرنیوالے 6 ملزمان نے عدالت میں معافی مانگ لی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)غیرملکی ریسٹورنٹس پر حملہ کرنیوالے6ملزمان نے عدالت میں معافی مانگ لی ،9کو جیل بھجوا دیاگیا،سوشل میڈیا پرمشہور ہونے کیلئے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہونگے، ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 میں غیر ملکی فوڈ چین میں مبینہ توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران گرفتار6 افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج جبکہ9 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ہفتہ کے روز وفاقی پولیس نے گرفتار15 افراد کو عدالت پیش کیا،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 6 ملزمان کو ڈسچارج جبکہ9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔
اہم خبریں سے مزید