اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی ایس سی او، جوڈیشل کانفرنس میں اپنے عدالتی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے ،اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کوچین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوگی ،چیف جسٹس کے وفد میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی شامل ہوں گی۔