• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی نے دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔ جے یو آئی کی قرارداد کے متن کے مطابق سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔جے یو آئی پاکستان کا مطالبہ: دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے۔ سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علماءاسلام کا دوٹوک مؤقف۔دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید