خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)دریائے سندھ سے متنازع کینالز نکالنے کیخلاف خیرپورمیں ببرلو بائی پاس پر وکلاء کا احتجاجی دھرنا جاری، کراچی حیدرآباد نواب شاہ خیرپور اور سکھر سمیت سندھ بھر کے وکلاء دھرنے میں شریک، عامر نواز وڑائچ اور دھرنے میں شریک دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ لوگوں میں جوش و جذبہ دیکھ کر ان کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کا دھرنا سو فیصد کامیاب ہوجائے گا اور حکمرانوں کو متنازعہ کینالز نکالنے کے منصوبے منسوخ کرنا ہوں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو متحد و منظم رکھنے کیلئے وفاقی حکومت فوری طور پر کینالز نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کرے ، کینالز نکالنے کا فیصلہ واپس لینے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے متنازع کینالز نکالنے کےخلاف خیرپور میں ببرلو بائی پاس وکلاء کا احتجاجی دھرنا ہفتے کو دوسرے روز بھی جاری رہا کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کراچی سمیت سندھ بھر کے وکلا ء کا قافلہ لیکر 17 اپریل کو ببرلو پہنچے تھے۔