کراچی (این این آئی)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔