• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (اے پی پی)بلوچستان کے ضلع دُکی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع دُکی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گرد کوئٹہ میں کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ 
اہم خبریں سے مزید