• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے انٹر پارلیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس میں سیلابی صورتِ حال زیرِ غور لانے کی درخواست کی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئی پی یو کے صدر دوآرتے پاشیکو کے نام خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1400 افراد اس سے جاں بحق ہوئے اور تقریباً ایک تہائی ملک ڈوبا ہوا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 12 لاکھ گھر تباہ ہوئے اور 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

صادق سنجرانی کاخط میں کہنا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس گیس میں 1 فیصد سے بھی کم کا حصے دار ہے۔

انہوں نے درخواست کی ہے کہ آئندہ آئی پی یو کے اجلاس میں سیلاب کو بطور ایمرجنسی ایجنڈا آئٹم شامل کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم آئی پی یو کے رکن ممالک کے اجلاس سے ہی امداد اور بحالی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ آئی پی یو کے ممبرز کم کاربن خارج کرنے والے ممالک کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو ) 178 ممالک پر مشتمل سب سے بڑی عالمی پارلیمانی تنظیم ہے۔

قومی خبریں سے مزید