ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد رمیز راجہ سے الجھنے والے بھارتی صحافی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے منہ تک نہیں لگایا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی صحافی ایک سوال کے لیے سارو گنگولی سے درخواست کر رہا ہے۔
ویڈیو میں بھارتی صحافی سارو گنگولی کو کہتا ہے کہ دادا صرف ایک بیان دے دیں، سابق بھارتی کھلاڑی اس سے بات کیے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل ہارنے کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہوئی تھی۔
رمیز راجہ نے بھارتی صحافی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رمیز راجہ کے جواب پر خوب تنقید کر رہا ہے۔