• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے 3.5 بلین ڈالر افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے3.5 بلین ڈالر، طالبان تک رسائی کے بغیر افغان فنڈ کے ذریعے افغان معیشت کی بحالی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ 3.5 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے اہداف کو پورا کرے گا اور افغان معیشت کو زیادہ سے زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے زیر اثر افغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے۔

سیاسی مداخلت کےخاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک میں منتقل نہیں کی جائے گی، سوئٹزر لینڈمیں نیا افغان ٹرسٹ فنڈ امریکا،سوئٹزرلینڈ، فریقین اور طالبان کےدرمیان کئی مہنیوں کی بات چیت کےبعد افغان اثاثوں کی طالبان تک رسائی کے بغیر افغان معیشت کی بحالی اور امداد کیلئےقائم ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید