پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
این اے 31 پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 10 وزراء اور مشیروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔