• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا ٹرانسپورٹیشن، فوڈ ڈیلیوری ورکرز کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ٹرانسپورٹیشن اور فوڈ ڈیلیوری ورکرز کےلیے قانون سازی کا بل لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی عبدالوسیم، شارق جمال اور مظاہر امیر نے بل لانے کی درخواست سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کے پاس جمع کرادی ہے۔

ایم کیو ایم نے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل کو سندھ پلیٹ فارم بیسڈ گیگ ورکرز رجسٹریشن اینڈ ویلفیئر کا نام دیا ہے۔

ایم کیو ایم اراکین کے مطابق قانون سازی سے لاکھوں ٹرانسپورٹیشن اور ڈیلیوری ورکرز کو سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹر کرایا جاسکے گا۔

متحدہ اراکین کے مطابق قانون سازی کا مقصد ویلفیئر بورڈ، ویلفیئر فنڈ، اور گیگ ورکرز کےلیے رجسٹریشن کےطریقہ کار کا قیام ہے۔

بل کا متن کے مطابق رہزنی وارداتوں میں یہ گیگ ورکرز آسان ہدف ہوتے ہیں، قانون سازی کے ذریعے ورکرز کو سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

متحدہ اراکین کے بل کے متن کے مطابق بل کے ذریعے وہ نوجوان جو ملازمت نہ ہونے کے باعث یہ کام کر رہے ہیں انہیں سرکاری ملازمت میں ترجیع دی جائے۔

ایم کیو ایم اراکین کے بل کے مطابق قانون سازی سے ان کی انشورنس ہو جانے کے بعد واقعے کی صورت میں اہل خانہ کی فوری مدد ممکن ہوسکے گی۔

متحدہ اراکین اسمبلی کے مطابق بل پرائیویٹ ممبرز ڈے پر لایا جائے اور اسے آرڈر آف بزنس میں شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید