• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پشتخرہ بی آر ٹی روٹ شروع نہ کرنے پر خیبر پختون خوا اربن موبلٹی اتھارٹی (کے پی یو ایم اے) کے ڈائریکٹر اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے ایگزیکٹیو افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالت میں جسٹس شکیل احمد نے صدر چوک سے پشتخرہ تک بی آر ٹی سروس شروع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 6 سال گزر گئے ہیں ابھی تک پشتخرہ بی آر ٹی روٹ شروع نہیں کیا گیا۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ خیبر روڈ پر بھی بی آر ٹی سروس شروع کرنی چاہیے، دفاتر، عدالتیں اور اسکول اس روڈ پر واقع ہیں۔

عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید