• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ڈینگی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے ڈینگی کا سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا۔

پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور صوبے میں ایک دن میں 361 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق مردان سے تھا۔

اس کے علاوہ مردان میں ہی مزید 88 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 144 اور اسلام آباد میں 100 سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 89 اور راولپنڈی میں 70 مریض سامنے آئے جبکہ گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

صحت سے مزید