خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی آمد پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا۔
سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کا اقتدار چلا گیا تو چارسدہ یاد آیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی بے بسی کا مذاق اُڑایا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں سیلاب متاثرین کو کس نے کیمپوں سے نکالا؟