واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی صدرجوبائیڈن نےایک انٹرویومیں کہاہےکہ یوکرین روس کی جانب سےمسلط جنگ نہیں ہارےگا،چین نےتائیوان پرحملہ کیاتوامریکہ چین کادفاع کرےگا،امریکہ کافی عرصے سے ہی ون چائنہ پالیسی سےاتفاق کرتاہے،امریکہ سےکوروناوباختم ہوچکی، روسی صدر یوکرین کے معاملہ پر ہماری مرضی توڑنے کی کوشش کریں گے اور ایسا کرنےکیلئے تیل کی قیمتوں کو استعمال کریں گے۔ لیکن روس سے متعلق معاملات پر امریکہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے۔ پیوٹن کچھ عرصہ سے امریکہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے لیکن اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔