• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواستگزار کا اس تعیناتی سے کیا تعلق ہے ،عدالت کو مطمئن کریں؟درخواست گزار کے وکیل عرفان ناصر چیمہ نے موقف اپنایا کہ سلیم بیگ کو سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے برعکس چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے 2018ء میں ابصار عالم کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پیمرا کے عہدے سے ہٹایا تھا، ابصار عالم کیس میں بھی سپریم کورٹ کے حامد میر اور دیگر کیسوں کا حوالہ دیا گیا ، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشتہار بھی نہیں دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلے تک چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید