• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز مکمل کرلیے۔ 

انہوں نے 52 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ 

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر مشترکہ طور پر تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

رضوان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی اننگز کے دوران 57واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

بھارت کے ویرات کوہلی 56 اننگز میں 2 ہزار رنز بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید