کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ میڈیا پاکستان ٹیم کے بارے میں لچک دار رویے کا مظاہرہ کرے۔ ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا اور بھارت کو ہرانے کے بعد نرمی دکھائے۔ میں بابر اعظم کو بھی یہی کہتا ہوں کہ ہر وقت جیتیں کیوں کہ شائقین کی یادداشت کمزور ہوتی ہے۔ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا تنازع ناحق بنایا گیا ہے۔ شاہین کے بعد فخر زمان بھی علاج کے لئے لندن میں ہیں ہم کس طرح اپنے اہم کھلاڑیوں کو بھولیں گے یا انہیں نظر انداز کریں گے۔ شاہین کا انگلینڈ میں ری ہیب ہورہا ہے، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھا ہوا ہے ، شاہین ورلڈکپ میں ہوگا ، سابق کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اس ٹیم کو بیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے یہ ایک اہم سیریز ہے ، ہم بہت محنت کرکےانگلینڈ کو لےکر آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسیوں کی امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اب تک تماشائیوں کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔