کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ٹین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ منگل کو کھیلاجائے گا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہفتے کو آرام کیا۔ لاہور قلندرز نے جمعے کی شب ملتان اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا تھا ۔پاکستان سپر لیگ پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی بنگلہ دیش کے صحافی پی ایس ایل کی کوریج کے لیے ملتان پہنچ گئے بنگلہ دیشی صحافی کی لاہور قلندرز کی ٹیم میں خاص دلچسپی کی وجہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اہم کھلاڑی ریشاد احمد ہیں لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےغیر ملکی صحافی کو شاہین آفریدی کا دستخط شدہ بال دیا بنگلہ دیشی صحافی نے سوینئر دیئے جانے پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔