• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے نائب صدر محی الدین وانی نے کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی اور جذبہ بڑھانے کے لئے اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے نوجوانوں کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ احکامات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے سدباب کے طور پر جاری کئے ،قبل ازیں محی الدین وانی کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد کے اسکولوں میں کھیلوں کے فروغ کےلئےڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔