• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائیگی، محسن نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔آئی سی سی پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میچ سری لنکا کے دو شہروںکولمبو اور پالے کیلے میں کرانے کی تجویز ہے۔لاہور میں پاکستان نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان خواتین ٹیم آئی سی ورلڈکپ کھیلنے کےلیے بھارت نہیں جائے گی معاہدہ تو پہلے ہی ہو چکا ہے، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ یہ نیوٹرل مقام جہاں بھی ہوگا وہاں ہماری ٹیم جائے گی لیکن بھارت نہیں جائیں گے، جب معاہدہ ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گاپاکستان بھارت نہیں جائے گا اب پاکستان کے میچ کرانے کا فیصلہ آئی سی سی کو کرنا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے تو اس طرح کے نتائج آئیں گے۔ ہر ٹیم کےلیے یہ ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے۔ ویمن کرکٹ کے حوالے سے ایک دو پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جلد آگاہ کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید