• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: جے ڈی ڈبلیو کو 80 رنز کی اہم برتری حاصل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو کو ون ٹین کمیونیکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں80 رنز کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔ جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم ون ٹین کمیونیکیشن کے پہلی اننگز کے اسکور118 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ون ٹین نے اپنی دوسری اننگز میں چھ اوورز کی بیٹنگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر16 رنز بنائے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ جے ڈی ڈبلیو ، ملتان سلطانز کی نمبر دو ٹیم ہے جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں کامیابی کی صورت میں آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اہل ہوگی۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سہ روزہ میچ کے دوسرے دن جے ڈی ڈبلیو نے اپنی پہلی اننگز91 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 198رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے جہانزیب سلطان 34اور عمرنواز خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ون ٹین کی طرف سے ذیشان ضمیر نے71 رنز د ے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ کلیم دل نے 60 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید