لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد بلال حسن نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،درخواست گزار کے وکیل عرفان ناصر چیمہ نے موقف اپنایا کہ سلیم بیگ کو سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے برعکس چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا ، جسٹس شاہد کریم نے 2018ء میں ابصار عالم کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا تھا، ابصار عالم کیس میں بھی سپریم کورٹ کے حامد میر اور دیگر کیسوں کا حوالہ دیا گیا ، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اخبار میں اشتہار بھی نہیں دیا گیاتعیناتی کالعدم قرار دے کر انہیں کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔