• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ سے بریک اپ کے بعد شہباز شگری کا بیان سامنے آ گیا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی ماڈل، اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شہباز شگری کا منگیتر، آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد شادی سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے۔

اداکار و ماڈل شہباز شگری کی ایک سال قبل گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ہوئی تھی جبکہ اُن کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی جو کہ جون 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔


شہباز شگری اور آئمہ بیگ عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے مگر اب اِن کا رشتہ بھی توٹ گیا تھا جس کی آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر تصدیق بھی کی تھی۔

دوسری جانب ایک برطانوی ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ نے منگیتر شہباز کے ہوتے ہوئے اُن کے سابق بوائے کے ساتھ افیئر چلایا ہے اور شہباز شگری کو دھوکے میں رکھا ہے۔

اس دعوے کے بعد سے گلوکارہ آئمہ بیگ، شہباز شگری، برطانوی ماڈل طلولہ اور اُن کے سابق بوائے فرینڈ قیس سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

ایسے میں شہباز شگری کی جانب سے 3 دن قبل اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شادیوں کے تجربے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

شہباز شگری کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ بہت شادی، بہت شادی کر لی میں نے، اور شادی نہیں کرنی میں نے، میں اس رشتے میں بندھ کر اور اکیلے رہ کر دیکھ چکا ہوں، میں نے ہر طرح کا وقت دیکھ لیا ہے، اب اس سے میں اُکتا چکا ہوں۔

واضح رہے کہ شہباز شگری کی پہلی، سابقہ اہلیہ عائشہ لینیا نے گزشتہ سال دوسری شادی کر لی تھی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ لینیا نے شوہر کے ہمراہ تصویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلا ع دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید