• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت کو روسی اسلحے اور توانائی پر انحصار کم کرنے کیلئے کوشاں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا بھارت کو روسی اسلحے اور توانائی پر انحصار کرم کرنے کیلئے اس کیساتھ تفصیلی مذاکرات میں مصروف عمل ہے، یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتائی، واشنگٹن کے اس اقدام سے ماسکو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے۔ امریکی عہدیدار نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ روس اسلحے کا ایک قابل بھروسہ سپلائر نہیں رہا اور انڈین نمائندوں کو بھی یہ بات سمجھ آرہی ہے کہ وہ دیگر مارکیٹس سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت گزشتہ 40 برس سے روسی اسلحے اور توانائی پر انحصار کررہا ہے، اسی لئے ہم نئی دہلی کیساتھ تفصیلی مذاکرات میں مصروف ہیں اور انڈیا کو یہ باور کروانا چاہ رہے ہیں کہ ہم اس انحصار کو کم کرنے اور مزید مواقعے پیدا کرنے کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بھارتی امور خارجہ سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید