• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک انسان نما روبوٹس کی فوج پیش کرنے کیلئے تیار

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کے بعد انسان نما روبوٹس کی فوج متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی کمپنی ہزاروں ٹیسلا بوٹ یا آپٹیمس نامی روبوٹس کو اپنی فیکٹریوں اور دیگر جگہوں پر تعینات کرنے کی خواہشمند ہے۔

ٹیسلا کی ویب سائٹ پر ملازمتوں کے سیکشن سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی ان روبوٹس کو مختلف کاموں کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ایلون مسک نے کہا تھا کہ روبوٹس کو گھروں میں دوست کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

ٹیسلا کی ویب سائٹ میں اس نئے روبوٹ کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ مشکل اور لوگوں کے لیے بیزار کن کام کرسکے گا۔

جنوری 2022 میں ایلون مسک نے کہاتھا کہ انسان نما روبوٹس کو ٹیسلا پلانٹس میں استعمال کیا جاسکے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید