• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہوں، ندا ڈار
 ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہوں، ندا ڈار

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ویمن کرکٹ کے لیے لیگ کو اہم قرار دے دیا۔

ندا ڈار نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے، ویمن کرکٹرز کو ایکسپوژر ملے گا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ ہوگا۔

تجربہ کار اور سینئر آل راؤنڈر نے کہا کہ لیگ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مواقع زیادہ ملتے ہیں اور اس کے ساتھ ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے، امید ہے کہ آئندہ برس ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد ہوگا اور ہماری کھلاڑیوں کو بھی ایکسپوژر ملے گا اور وہ اپنا ٹیلنٹ شو کیس کرسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹرز اور بولرز کا اچھا ہونے کی وجہ لیگز ہیں، بھارتی ویمن ٹیم کے پاس بہت لیگز ہیں، ان کا ایکسپوژر اور تجربہ زیادہ ہے لیکن ہم ایشیا کپ میں انڈیا کو چیلنج کریں گے، اسپن اٹیک سے انہیں ٹریپ کریں گے۔

ندا ڈار نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہوں، بنگلہ دیش میں اسپنرز کو مدد ملے گی اور اسی مناسبت سے ٹریننگ کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کنڈیشنز مختلف تھیں، اب اسپنرز کی وجہ سے ہمیں فائدہ ہوگا، میزبان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی دفاعی چیمپئین ہے اور یہ ٹیم پہلے سے بہتر ہوچکی ہے۔

ندا ڈار نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی اچھی ہے، صرف بھارت کے خلاف میچ کو ٹارگٹ نہیں کیا ہوا ایک ایک میچ کو لے کر آگے بڑھیں گے تاکہ ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کریں۔

آل راؤنڈر ندا ڈار 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 114 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید