واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی نائب وزیر دفاع برائے انڈو پیسیفک سکیورٹی امور ایلی ریٹنر نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیاروں کی ڈیل کو بھارت کیلئے پیغام نہ سمجھا جائے.
امریکی اس ڈیل کو انڈیا اور روس کے تعلقات سے نہ جوڑا جائے، انڈیا کو اس معاہدے سے پہلے اور اس کے دوران اس ڈیل کی بابت تمام معلومات فراہم کی گئی تھیں.
امریکی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں بنیادی طور پر دہشتگردی اور جوہری سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔
امریکی وزارت دفاع میں انڈو پیسیفک سکیورٹی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلی ریٹنر کا نئی دہلی کے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے کیا۔