• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گھر پر دو نقاب پوش آئے تھے، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میرے گھر پر نقاب پوش افراد آئے تھے، پوچھا کون ہیں تو وہ بھاگ گئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ رات 9 بجے 2 کاریں آئیں اور میری گلی کے آخری کنارے پر کھڑی ہوگئیں، جبکہ 2 کاریں دوسرے سرے پر اور ایک سفید کار میرے گیٹ پر آئی۔

 شیریں مزاری نے کہا کہ تینوں گاڑیاں نمبر پلیٹس کے بغیر تھیں، 2 نقاب پوشوں نے گارڈ کو بتایا وہ گھر چیک کرنے آئے ہیں، نقاب پوشوں نے کہا صدر مملکت نے یہاں سے گزرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر کے ساتھ رابطہ ہوا انہوں نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی، جب ان نقاب پوشوں سے پوچھا کون ہیں تو وہ بھاگ گئے۔

قومی خبریں سے مزید