• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا، 2 جوان شہید

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 42 سال کے شہید نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سال کے نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید