• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی تصویر پر گوری کا مزاحیہ تبصرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی تصویر پر ان کی اہلیہ گوری خان نے مزاحیہ تبصرہ کر دیا۔

 انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں گوری خان نے اپنے شوہر کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوہ خدایا! اب یہ اپنی شرٹ سے بھی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگ خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے ایک تصویر شیئر کی تھی ۔

شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے شرٹ نہیں پہنی ہوئی ، انہوں نے خود ہی اپنی تصویر پر تبصرہ کیا تھا۔

تم ہوتیں تو کیسا ہوتا؟
تم اس بات پر حیران ہوتیں
تم اس بات پر کتنا ہنستیں
تم ہوتیں تو ایسا ہوت
ا

خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید