• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو طوفان کا سامنا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیوبا اور امریکا کی ریاست فلوریڈا کو طوفان آئی این کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے 6 صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

کیوبا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، متاثرہ صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد طوفان بدھ یا جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلوریڈا کی 67 کاؤنٹیز میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے فلوریڈا کی 24 کاؤنٹیز کے لیے ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید