• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے تباہی مچا دی۔

طوفان سے صوبوں نووا اسکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔

طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

طوفان کے سبب ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو بلا لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید