وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر عربی زبان میں مبارک باد دی ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم نے عربی زبان میں شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے پیغام جاری کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی اور سعودی عرب کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔