• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کر دیا

جدہ(شاہد نعیم) سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔ سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی معاون وزیر دفاع ہوں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید