کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت نے ايک انتہائی کم قیمت الیکٹرک کار متعارف کرا دی ہے، جو کئی لوگوں کی پہنچ میں ہو گی۔بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنے انتہائی معروف ماڈل ’ٹياگو‘ کا الیکٹرانک ماڈل متعارف کرایا ہے۔ ’ٹیاگو ای وی‘ کی قیمت 8 لاکھ 49ہزار بھارتی (24لاکھ 68ہزار سے زائد پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔