• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکرحریم شاہ کی گرفتاری روکنے کی درخواست مسترد

حریم شاہ، فائل فوٹو
حریم شاہ، فائل فوٹو  

معروف پاکستانی ٹِک ٹاکر حریم شاہ کی پاکستان آمد پر گرفتاری کو روکنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔

حریم شاہ جوکہ چھٹیاں منانے کے لیے ملیشیا گئی ہوئی ہیں، اُنہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مبینہ کیس میں حراست سے بچنے کے لیے ایک درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اس معاملے پر جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ’کیا حریم شاہ وہی خاتون ہیں جس نے منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا‘۔

اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’سندھ ہائی کورٹ نے پہلے بھی حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کی لیکن اُنہوں نے اپنے حق میں احکّامات ملنے پر ان کا غلط استعمال کیا‘۔ 

اُنہوں نے حریم شاہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ’عدالت کے ساتھ گیم کھیلنا بند کریں‘۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید