• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہسا امینی کی موت، خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل

ایران میں مہسا امینی کی موت کی تحقیقات کےلیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ، پراسیکیوٹر تہران اور محکمہ انصاف تہران کی جانب سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن اور مجلس شورائے اسلامی کےتحت بھی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ 

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق فوری، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کے لیے ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے۔ موقع پر تحقیقات، سائنسی ٹیسٹ، میڈیکل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ حکام کو پیش کی جائے گی۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایرانی صدر نے مہسا امینی کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ساتھیوں کو حکم دیا ہے کہ معاملےکی تحقیقات کو ترجیجی بنیادوں پر ایجنڈے میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مطمئن رہیں، ذمے داروں کو پابند بنائیں گے کہ وہ تمام وجوحات کو واضح کریں۔

اعلامیہ کے مطابق مہسا کے اہلخانہ نے تحقیقات کے حکم اور اظہار ہمدردی پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید