• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟ شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ کیا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے اثرات ملک اور فوج کے نظام پر منفی ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر تنقید ہوئی ہے مگر کسی آرمی چیف کی تعیناتی پر نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید