وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے کورم کی عدم تکمیل پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ برہم ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لیا لیکن اس پر بات کے لیے ایوان خالی ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایوان خالی پڑا ہے، میں کس کو سناؤں۔اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر اسپیکر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیں کافی ہے، وزیر خزانہ خود حکومتی ارکان کی حاضری دیکھ لیں۔