• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کے ڈریس کوڈ احکامات سے متعلق وضاحتی خط بھی جاری کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے وضاحتی خط میں کہا کہ 26 ستمبر کی ہدایت کا مقصد ڈریس کوڈ کی پابندی تھی۔

چیف ہیومن ریسورس پی آئی اے کے مطابق اس حوالے نادانستہ طور پر غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خط میں  مہذب اور مناسب الفاظ کی بجائے ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو شرمندگی کا باعث بنے، ہدایات میں نامناسب الفاظ کی وجہ سے میڈیا پر ادارے کی بدنامی ہوئی۔

چیف ہیومن ریسورس پی آئی اے کے مطابق کیبن کریو پی آئی اے کی شناخت ہیں، جن کی عزت اور وقار ادارے کی ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید