وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہاؤس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھناؤنے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔